: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،5مارچ(ایجنسی) بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر سرکاری ائیر لائن ،ائیر انڈیا کی دنیا کی سب سے لمبی 17گھنٹے کی دہلی- فرینسسکو براہ راست پرواز کو آج دیر رات صرف خواتن اہلکار وں کا عملہ ہی چلائے گا۔ ائیر انڈیا کے چئیر مین اور
ڈائریکٹر جنرل اشونی لوہانی نے آج یہاں بتایا کہ اس پرواز میں پائلٹ سے لےکر گراؤنڈ ہینڈلنگ اور پرواز کی روانگی کرنے کے دوران ائیر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی )میں بھی صرف خواتین ہی تعینات ہوں گی۔ یہ طیارہ دہلی سے چھ مارچ کو صبح 2.35بجے روانہ ہوگا اور 17گھنٹے کی نان اسٹاپ پرواز بھرکر سین فرینسسکو پہنچے گا۔